بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی،19لاشیں نکال لی گئیں

 رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے بعد دریا سے مزید19 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق  کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد19 ہوگئی جب کہ ڈوبنے والے مزید ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے جب کہ ریسکیو کارروائیوں میں فوری طور پرکچھ افراد کو بچالیا گیا تھا۔

Back to top button