بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا میں تمام پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا

 آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے پیٹرول مارجن نہ بڑھانے پر 18 جولائی سے خیبر پختونخوا کے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عبدالماجد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہم سے پیٹرول پر مارجن بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اب تک ہمارا مارجن نہیں بڑھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 جولائی سے خیبرپختونخوا کے تمام پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرول میں ہمارا مارجن 6 فیصد تک بڑھائے۔

جنرل سیکرٹری سرحد پیٹرولیم ایسوسی ایشن گل نواز آفریدی نے کہا کہ پیٹرول پمپس کو بدنام کرنے کے لیے غلط طریقے سے گیج چیک کیے جا رہے ہیں، کم گیج والے پیٹرول پمپس کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن جن پیٹرول پمپس پر غلط جرمانے لگائے گئے ان کا دفاع کریں گے۔

گل نواز آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 2500 پیٹرول پمپس ہیں، سب 18 جولائی کو ہڑتال کریں گے۔

Back to top button