بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافرکوچ کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافرکوچ کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ  خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور  زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔

Back to top button