بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے

امریکی صدر جو بائیڈن ڈیلاویئر کی ریاست میں ساحل سمندر کے کنارے اپنے گھر کے قریب سائیکل چلا رہے تھے کہ اچانک گر پڑے، لیکن ان کے جسم پر کوئی خراش نہیں آئی۔

 رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے خیر خواہوں اور نامہ نگاروں کے ہجوم کو بتایا کہ جب انہوں نے ایک سائیکل کلپ سے پاؤں نکالنے کی کوشش کی تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تھے۔

پول رپورٹ میں ظاہر کی گئی وائٹ ہاؤس کی ایک ویڈیو میں 79 سالہ امریکی صدر کو سائیکل سے گرنے کے بعد فوری طور پر اٹھتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں‘۔

امریکی صدر خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ ریہوبوتھ بیچ، ڈیلاویئر میں ساحل سمندر کے قریب اسٹیٹ پارک میں سائیکل چلا رہے تھے اور جب وہ سائیکل سے گر گئے تو سڑک پر موجود تماشائیوں سے بات کرنے کے لیے وہاں رک گئے۔

جس کے بعد سیکرٹ سروس اور پریس میں ہلچل مچ گئی، تاہم وائٹ ہاؤس کی ایک پول رپورٹ میں کہا گیا کہ سائیکل سے گرنے کے بعد امریکی صدر کو کوئی خراش نہیں آئی ہے

Back to top button