بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سیاسی صورتحال،پاکستان سٹاک ایکسچیج میں شدید مندی

ملک میں سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک سال کے بعد 42 ہزار سے نیچے آگیا۔

آج 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کم ہوکر 41ہزار 950 ہوگیا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 بازار میں آج 16 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار ارب روپے سےکم ہوگئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہوکر 6990 ارب روپے ہے۔

 رواں کلینڈر سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 سو 94 ارب روپےکم ہوئی ہے۔ 

Back to top button