بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹر بینک اور  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک تبادلہ  مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 84 پیسے رہا۔مرکزی بینک کے مطابق اپریل کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 290 روپے ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے اپریل کے آخری کاروباری روز  بلند ترین سطح رقم کی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس اپریل کے آخری کاروباری روز 116 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 580 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 26 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے 8 ارب 97 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 289 ارب روپے ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کے مہینے میں کاروباری رجحان مثبت رہا۔ 100 انڈیکس 1580 پوائنٹس اضافے سے 41580 پر بند ہوا، اپریل میں 100 انڈیکس 2308 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔

اپریل میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 39482 رہی اور بلند ترین سطح  41790 رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 1.92 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 58.93 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اپریل 2023 کے اختتام پر 181 ارب روپے بڑھ کر 6289  ارب  روپے ہوگیا  ہے۔

مزید پڑھیے  پنجاب میں گندم کی فی ٹن کیا قیمت مقرر کی گئی، خریداری کا ہدف کیا مقرر کیا گیا؟
Back to top button