بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ،کل تعلیمی ادارے بند، شیڈول امتحانات بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ  آزادی مارچ کے پیش نظر راستوں کی بندش اور سکیورٹی صورتحال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں کل تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ شیڈول امتحانات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جن کے انعقاد کا اعلان بعد میں کیا جائیگا،ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا  پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

ترجمان کے مطابق کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔ہائرایجوکیشن پنجاب  کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

ادھر قائد اعظم یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی نے بھی کل چھٹی کا اعلان کردیا ہے، علامہ اقبال یونیورسٹی اور فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Back to top button