بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موسم آج شدید گرم رہے گا

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

کراچی میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شمال مغرب، مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جیکب آباد اور دادو گزشتہ روز 48 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقام رہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، سر ڈھانپ کر رکھیں، ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ پئیں اور ہلکی غذہ کھائیں۔

Back to top button