بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھ، کراچی سولہ، کوئٹہ منفی تین، گلگت منفی دو، مری ایک اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے، جب کہ جموں میں سرد اور گھنی دھند اور لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور بہت سرد موسم ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پانچ، لیہہ منفی گیارہ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں منفی تین اور بارہمولہ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید پڑھیے  مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں، صدر مملکت
Back to top button