بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند برقرار رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی سولہ، کوئٹہ دو، مظفر آباد تین، گلگت منفی تین اور مری میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود اور انتہائی سرد موسم کی توقع ہے، جب کہ جموں میں سرد اور گھنی دھند چھائے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں منفی ایک، جموں سات، لیہہ منفی گیارہ اور بارہمولہ صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات
Back to top button