بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

طوفان ’’آسانی‘‘ میں شدت کا امکان، کیا پاکستانی ساحلی علاقے متاثر ہونگے؟

خلیجِ بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان ’آسانی‘ میں تبدیل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’آسانی‘ میں 24 گھنٹوں کے دوران شدت آنےکا امکان ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے اڑیسہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں منگل سے بارشیں متوقع ہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق فی الحال پاکستان کے طوفان ’آسانی‘ سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے اس طوفان کو ’آسانی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

طوفان ’آسانی‘ کا نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔

Back to top button