بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،259ہلاک

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ڈربن اور مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 259 تک پہنچ گئی جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی رات سے شروع ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں کئی بستیوں میں سیلاب آ گیا جس نے کئی گھروں کو تباہ کر دیا، سڑکیں بہہ گئیں اور درجنوں افراد بے گھر ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر  سائرل رامافوسا نے سیلابی بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘دنیا اس تبدیلی سے نمٹنے میں اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی’۔

دوسری جانب جنوبی افریقی محکمہ موسمیات نے بارش کی موجودہ رفتار کو موسمیاتی تبدیلی قرار دینے سے  انکار کیا  اور کہا کہ اس طرح کی شدید بارشیں عام ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ حکام نے ڈربن میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے جس سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

Back to top button