بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

آزاد کشمیر میں اب طلبا وطالبات سائنس اور آرٹس کی کلاسز کیساتھ ساتھ میٹرک ٹیک ٹیکنیکل تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے

وزیر تعلیم سکولز و ٹیوٹا آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے میٹرک ٹیک ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسز کا افتتاح کردیا۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بارنیوٹک کے تعاون سے طلباء اب سائنس اور آرٹس کی کلاسز کیساتھ ساتھ میٹرک تک ٹیکنیکل کلاسز بھی حاصل کرسکیں گے۔ فیشن ڈیزائن اور بیوٹیشن کی کلاسز کا آغاز مسرت شاہین گورنمنٹ گرلز سٹی سکول مظفرآباد سے کردیا گیا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں وزیر تعلیم سکولز و ٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے ملاقات کے بعد آزاد کشمیر کا کوٹہ کو بڑھا کر 2%سے 5%کردیا ہے۔ اپنے قائد عمران خان کے وژن کے مطابق روایتی تعلیم اور میٹرک ٹیک ٹیکنیکل ایجوکیشن کو عام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوٹک کے تعاون سے آزاد کشمیر میں پہلی بار میٹرک ٹیک ٹیکنیکل ایجوکیشن کی مظفرآباد، باغ اور پونچھ میں کلاسز کا آغاز کردیا ہے جس میں جدید قسم کی مشینری دی گئی ہیں۔

نئے تعلیمی سیشن میں آزاد کشمیر بھر میں 5 گرلز ہائی سکول اور 5 بوائز ہائی سکول میں میٹرک ٹیک ٹیکنکل ایجوکیشن کو شامل کردیا جائے گا کیونکہ مستقبل ٹیکنکل ایجوکیشن کا ہے۔ہنرمند انسان کبھی بھی بے روز گار نہیں رہتا۔ ہمارے طلباء تعلیم کیساتھ ساتھ میٹرک تک ٹیکنکل ایجوکیشن بھی حاصل کریں تاکہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنا روز گار چلا سکیں۔

اس موقع پر ظہیر احمد بھٹی منیجنگ ڈایریکٹرٹیچرز فانڈیشن آزاد کشمیر فوکل پرسن NAVTTC فیڈرل اسلام آباد،تسلیم گل DPI زنانہ،پروین اختر DDS، فوزیہ خان پرنسپل مسرت شاہین گرلز سٹی سکول، سید اظہر علی نقوی اسسٹنٹ کوآرڈنیٹر NAVTTC اسلام آباد بھی موجود تھے۔

Back to top button