بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پلندری میں 2.785  ملین روپے  کی لاگت سے  جدید ذبحہ خانہ تیار ہوگیا


ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم نے ہمراہ ایس ڈی او بلڈنگ ڈویژن اویس منیر کے  نئے تعمیر ہونے والے ذبحہ خانہ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ذبحہ خانہ پر ایس ڈی او بلڈنگ سے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر کو محکمہ عمارات نے بلڈنگ کے کاغذات اور چابیاں ہینڈ اوور کیں۔

اس موقع ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صاف ستھرا اور جدید سہولیات سے محروم زبحہ خانہ نہ ہونے کی وجہ سے جہاں محکمہ بلدیہ  کو مسائل درپیش تھے وہاں ہی صحت و صفائی کے اصولوں کے مطابق عوام الناس کو گوشت کی فراہمی میں مشکلات تھیں۔ نئے زبحہ خانہ کی تعمیر سے اب درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہو گی۔

حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے جاری   2.785  ملین روپے  کی لاگت سے تیار جدید  طور پر تیار ذبحہ خانہ محکمہ تعمیرات عامہ نے محکمہ بلدیہ کے حوالے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم، ایس ڈی او بلڈنگ ڈویژن اویس منیر سمیت چیف آفیسر بلدیہ اعجاز نذر، انفارمیشن آفیسر سدھنوتی ناصر لطیف بھی وہاں پر موجود تھے جدید طرز کے اس زبحہ خانے میں جانوروں کو زبحہ کرنے کے لیے بہترین صاف ستھرا ماحول اور سہولیات میسر ہوں گی ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے ذبحہ خانے کے تمام حصوں کا معاینہ کیا اور اس پر بریفنگ لی۔

ذبحہ خانہ شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے صفائی کا بہتر نظام موجود ہو گا۔ ذبحہ خانہ میں جانوروں کو ذبحہ کرنے کی جگہ کے ساتھ ویٹرنری ڈاکٹر کے لیے جانوروں کو چیک کرنے کا کمرہ اور بلدیہ سٹاف کے لیے بھی الگ کمرہ جات تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے لیے الگ سے بور کروایا گیا جس سے ذبحہ خانہ کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود رہے گا۔

Back to top button