بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

امریکا نےشمالی کوریا کے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس جمعرات کے روز ہوگا  جبکہ برطانیہ، فرانس،آئرلینڈ،البانیہ اور میکسیکو نےاجلاس کی حمایت ہے۔

جاپان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ماہ سپر سونک سمیت چار میزائل تجربات کیے تھے۔ 

Back to top button