بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، آگ سے نکلنے والا دھواں کئی میل دور سے دیکھاگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  اتوار کی صبح  مقامی وقت کے مطابق 6 بجے جنوبی افریقی پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر  آگ لگی جس کی وجہ سے دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں جبکہ کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی  آگ پر قابو نہ  پایا جاسکا۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت میں قالین اور لکڑی کے فرش کی وجہ سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب   پارلیمنٹ میں آگ لگنے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی واضح نہیں ہوسکی۔

جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اسے خوفناک اور تباہ کن واقعہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی  پارلیمنٹ میں ایک سال سے کم عرصے میں یہ دوسری آگ ہے، مارچ میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے آگ لگی تھی ۔

Back to top button