بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کالی آندھی کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے شکست دیکر  سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان نے  ویسٹ انڈیز کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  اپنا سب سے بڑا رنز کا ہدف تعاقب مکمل کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے  سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے  بیٹرز  نے شروعات سے  ہی جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207 رنز بنائے۔

کپتان نکولس پورن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے جبکہ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی اننگز  کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز  کا 207 رنز کا ٹوٹل پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرا بڑا اسکور ہے ، اس سے قبل سری لنکا نے 3 وکٹوں پر ہی 211 رنز  بنائے تھے۔

اس کے علاہ  ویسٹ انڈیز کا یہ ٹوٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  کسی ٹیم کا سب سے بڑا  کا اسکور ہے۔

208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 158 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔  

دونوں بیٹرز کے درمیان یہ چھٹی  ریکارڈ سنچری رنز کی پارٹنرشپ تھی۔

محمد رضوان نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے 79 رنز بنائے ۔

اس کے علاوہ آصف علی 21 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

Back to top button