بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاہین آفریدی کی کیریئر کی بہترین بائولنگ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار

پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے

پاکستان نےٹیسٹ میچ کے  چوتھے روز  اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے۔

329 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز اسکور کرلیے ،میزبان ٹیم کے اوپنر کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے مزید 280 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتر ی سے شروع کی ،اوپنر عمران بٹ37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ اظہر علی 22،کپتان بابر اعظم 33،حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور 176 رنز پہنچا تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی کیریئر کی بہترین بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز 39 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔ گزشتہ روز پاویل پانچ، بریتھ ویٹ 4 اور روسٹن چیس 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان 152 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تیسرے دن پاکستان نے 302 رنز نو کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

فواد عالم  تیز ترین  5 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ایشین بیٹسمین بن گئے ۔انہوں نے 5 سنچریاں 22 ٹیسٹ اننگز میں مکمل کیں اور بھارت کے چیتیشور پجارا کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 24 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

فواد عالم تیز ترین 5 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ایشین بیٹسمین بن گئے ۔انہوں نے 5 سنچریاں 22 ٹیسٹ اننگز میں مکمل کیں ۔ —فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

گزشتہ روز کی بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں صرف آٹھ گیندیں پھینکی جاسکی تھیں۔

دوسرے سیشن میں کھیل شروع ہوا تو جیڈن سیلز نے فہیم اشرف کو ایل بی ڈبلیو کیا وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جیسن ہولڈر نے لگاتار گیندوں پر محمد رضوان اور نعمان علی کی وکٹیں حاصل کیں۔

رضوان 31 اور نعمان علی کوئی رن نہ بناسکے۔ دوسرے اینڈ پر فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی۔

حسن علی نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم 124 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یادرہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست د ی  تھی۔

Back to top button