بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان کی سکھوں اور ہندوئوں کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد تقریباً 300 سے زائد سکھوں اور ہندوؤں نے گوردوارے میں پناہ لی ہوئی ہے جس میں 270 سے زائد سکھ اور 50 ہندو شامل ہیں۔بھارتی میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کرتے پروان گوردوارے میں پناہ لینے والے سکھ اور ہندوؤں سے طالبان کے مقامی کمانڈرز نے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد تقریباً 300 سے زائد سکھوں اور ہندوؤں نے گوردوارے میں پناہ لی ہوئی ہے جس میں 270 سے زائد سکھ اور 50 ہندو شامل ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کابل کے گوردوارے میں پناہ لینے والوں میں غزنی اور دیگر علاقوں کے رہائش پذیر افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے صورتحال خراب ہونے پر دارالحکومت کا رخ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پناہ لینے والے ہندوؤں اور سکھوں سے طالبان کے مقامی کمانڈرز نے گوردوارے میں جاکر ملاقات کی اور ساتھ ہی انہیں مکمل سکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے ہندو اور سکھ افراد سے ملک نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار بھی ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

Back to top button