بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے بڑا انعام

نیویارک میں لیبر ڈے تک تمام سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین لگوانے یا کووڈ ٹیسٹ کروانے کی پابندی عائد


امریکا کے شہر نیویارک میں ویکسین لگوانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے میئر نے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بدلے 100 ڈالر دینےکااعلان کیا ہے۔

میئر نیو یارک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے عوام کا کورونا ویکسین لگوانے کی طرف رجحان بڑھے گا اور عالمی وبا کا پھیلاؤ کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں لیبر ڈے تک تمام سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین لگوانے یا کووڈ ٹیسٹ کروانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گورنر نیو یارک اینڈریو کومو کے مطابق ریاست کے تمام اسپتالوں میں مریضوں پر ویکسین لگوانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

Back to top button