بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے گاشربروم ٹو سر کرلی

یہ چوٹی قراقرم سلسلے میں واقع ہے، اس کی بلندی 8 ہزار 35 میٹر ہے، یہ پاکستان اور چین کے درمیان واقع ہے

3 رکنی پاکستانی کوہ پیماؤں نے 8 ہزار 35 میٹر بلند چوٹی گاشر بروم ٹوسر کر لی۔

کیمپ ذرائع کے مطابق ٹیم میں پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی بھی شامل ہیں، تینوں کوہ پیما انتہائی بلندی سے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گاشر برم دوم دنیا کا 13واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے۔

یہ چوٹی قراقرم سلسلے میں واقع ہے، اس کی بلندی 8 ہزار 35 میٹر ہے، یہ پاکستان اور چین کے درمیان واقع ہے۔

اسے سب سے پہلے 1956ء میں ایک آسٹریائی ٹیم نے سر کیا تھا جن میں موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ شامل تھے۔

Back to top button