بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

یورو کپ، انگلش ٹیم 25 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انگلینڈ کی جانب سے انگلش کپتان ہیری کین نے دو گول اسکور کئے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن ہنڈرسن نے ایک، ایک گول کیا


یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یوکرین کو چار صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ نے 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے انگلش کپتان ہیری کین نے دو گول اسکور کئے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن ہنڈرسن نے ایک، ایک گول کیا۔

اس سے پہلے ڈنمارک نے جمہوریہ چیک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو اٹلی اور اسپین کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک 7 جولائی کو ویمبلے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم نے آج عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل کے لیے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، یورو کپ جیت کر انگلینڈ لائیں۔

Back to top button