بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر

ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے جس پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں،درخواست گزار

سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔پاکپتن کے رہائشی علی زیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے جس پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جب کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں جب کہ اس پر چلنے والا مواد پاکستان کے اسلامی قوانین کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ ٹک ٹاک کو جزوی طور پر بند کرکے مؤثر پالیسی سازی کی جائے اور حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کے لیے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی جسے بعد ازاں عدالت نے طرف سے ہی ختم کردیا گیا تھا۔

Back to top button