بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فلوریڈا میں 12منزلہ عمارت منہدم ہونے سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی

150 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے

امریکی ریاست فلوریڈا میں 12 منزلہ عمارت منہدم ہونےکے حادثے میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ 150 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی کاؤنٹی میامی ڈیڈ میں ہونے والے حادثے میں عمارت کےملبے سے اب تک 9 لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے 4 کی شناخت ہوئی ہے اور 150 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

میامی کے میئر کا کہنا ہےکہ یہ اولین ترجیح ہے کہ بچاؤ کی مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ ان لوگوں کی جان بچانے میں کامیابی ہو جن کو بچایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل میامی میں کثیر المنزلہ عمارت جزوی طورپر منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔عمارت کیسے گری یہ ابھی واضح نہیں ہوسکاہے اور انتظامیہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔

Back to top button