بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد

سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے اور 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے۔درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا

سماعت کے دوران عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے اور 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔

Back to top button