بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے ہرا دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اٹھائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 80رنز سے شکست دے دی،نوجوان باؤلر شاہنواز دھانی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 15.1 اوورز میں صرف89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے باؤلرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا ۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے،فخر زمان13 جبکہ بین ڈنک 5 رنز ہی بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی ،محمد حفیظ14،آغاسلمان13،کپتان سہیل اختر5،ٹم ڈیوڈ10،جیمز فالکنز22،راشد خان2،شاہین آفریدی2،اور حارث رؤف صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،عمران خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ مزار بانی نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندر کی ٹیم نے مقررہ بیس اووز میں صہیب مقصود کے 60 رنز اور سہیل تنویر کے ناقابل شکست26 رنز کی بدولت 169 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور انکی ٹیم کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کو اننگز کے آغاز پر ہی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑاجب اوپنرشان مسعود بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔کپتان محمد رضوان بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔

صہیب مقصود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نےچار چھکے اور تین چوکے جڑے،جانسن چارلس نے10،ریلی روسو29،خوشدل شاہ 6،عمران طاہر4،بلیسنگ مزاربانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،عمران خان تین رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جیمز فالکنز نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف،راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کل دو میچ کھیلے جائیں گئے،پہلے میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا ملتان سلطانز سے ہو گا۔

Back to top button