بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا

امریکا میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے،کینیڈین حکام

کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ کینیڈا میں بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دے دی گئی۔ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ امریکا میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔دوسری جانب کینیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیروبی سے وزارت صحت کے مطابق کینیا نے پچھلے ہفتے بھارت سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔

Back to top button