بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،بری امام میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

سیکٹر ایچ نائن کچی آبادی میں غیرقانونی طور پر ایک گھر اور دیوار بنائی جارہی تھی جس کو مسمارکردیا گیا

وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روزادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ نے بری امام کے مختلف مقامات پرسرکاری اراضی پرقبضہ کرکے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کومسمار کرکے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔موضع نڑیل بری امام میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے وویل ڈوزر کی مدد سے8کمرے،16 چاردیواریاں،3 بیت الخلا، 3کچن اور 2نئی ڈی پی سی کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ڈھوک ٹاہلی بری امام میں دوران آپریشن غیر قانونی تعمیر کئے گئے 3کمرے،3چار دیواریاں،بیت الخلا، کچن مسمار کئے گئے۔بری امام میں محلہ ڈوری باغ میں 3 نوتعمیر شدہ چاردیواریاں،شمس گیٹ نمبر 5 پر ایک نئی بنائی جانے والی عمارت ،انگوری چوک میں ایک کارخانے کی نئی عمارت کو مسمار کردیا گیاہے۔سابقہ آپریشن کے تسلسل میں رمشا کالونی میں غیر تعمیر شدہ 2نئے تعمیر شدہ گھر،4 چار دیواریاں،3کمرے،ایک کچن،1بیت الخلا،2چاردیواریاں مسمار کرکے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔دریں اثنا سیکٹر ایف سیون فور سٹریٹ نمبر 54 میں غیرقانونی تعمیر شدہ 2 کمرے 2 سیکورٹی کیبن اور لان کی دیواروں کو مسمار کیاگیاہے۔سیکٹر ای سیون گومل روڈ سٹریٹ نمبر دس میں غیر قانونی بنانے گئے واش رومز کو مسمار کیا گیاہے۔سیکٹرجی الیون تھری میں رہائشی پلاٹ جن پر ہمسایوں نے قبضہ کیا ہواتھا وہ واگزار کروایا گیا ہے،سیکٹر ایچ نائن کچی آبادی میں غیرقانونی طور پر ایک گھر اور دیوار بنائی جارہی تھی جس کو مسمارکردیا گیا ہے۔سیکٹر ڈی 12میں ایک پرانی عمارت کو مسمار کیا گیا ہے۔ محلہ قلعہ سید پور میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے ایک نیا بنایا جانے والا کمرہ مسمار کیاگیا ہے۔جبکہ موقع پر ضبط شدہ سامان کو سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔

Back to top button