بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک لبیک کو کالعدم رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

وزارت داخلہ نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی کا فیصلے برقرار رکھنے یا نہ رکھنےکا فیصلہ کرنےکے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینےکی تجویز منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ۔

وزارت داخلہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تین رکنی مجوزہ کمیٹی کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کی ہے۔کمیٹی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ایوب چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان اور وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل کے نام تجویز کیےگئے ہیں۔

کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد 30 روز میں اپنی سفارشات مرتب کرکے کابینہ کو ارسا ل کرے گی جو 60 روز میں فیصلہ دے گی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بعد میں ٹی ایل پی نے پابندی ہٹانے کی درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

Back to top button