بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملک میں بند انٹرنیٹ سروس بحال ہونے سے متعلق اعلان کیا ہے۔9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کررہے تھے کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔تاہم  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں رانا ثنا ءاللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے  گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
Back to top button