
قومی
پنجاب کو ماحول دوست بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کو ماحول دوست بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے سے منظور شدہ پاکستان کے پہلے Liquid Tree کی تیاری پر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی محققین، حیاتیاتی سائنسدانوں اور پوری ٹیم کو سراہا جسے فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ اس بائیو آرٹیفیشل ٹری کے کامیاب تجربے کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔
اشتہار















