بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر شمشاد اختر سٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئرپرسن مقرر

نئے بورڈ نے اپنے چار مئی اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے

ڈاکٹر شمشاد اختر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر کے بعد پہلی چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز بھی مل گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں سات شیئرہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ نیا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

نئے بورڈ نے اپنے چار مئی اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہیں، یوں ڈاکٹر شمشاد اختر کواسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے بعد پہلی چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز بھی مل گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button