بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

ملک میں ضروری دواؤں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ عدم دستیاب دواؤں کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور  200 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں، ملک میں اس وقت انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی کی بھی قلت ہے۔

ماہرین کے مطابق اصلی دواؤں کی عدم موجودگی کے باعث جعلی اوراسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جارہی ہیں، دماغی اوراعصابی نظام کےعلاج کی کئی ضروری دوائیں بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیے  وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی
Back to top button