
قومی
نائب وزیراعظم اورجاپانی وزیرخارجہ کا امریکہ،ایران کے مفاہمتی یادداشت طے پانے کا خیرمقدم
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ Toshimitsu Motegi سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔جاپانی وزیر خارجہ نے اس عمل کے دوران پاکستان کے پائیدار ثالثی کردار اور تعمیری کوششوں کو سراہا جس سے امن کے لئے سہولت کاری اور نتائج کا حصول ممکن ہوا۔
اشتہار














