بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور  رینجرز  تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور  رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی اور  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی  پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں 13 فروری تا 19 مارچ شیڈول ہیں۔

Back to top button