بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔مراد علی شاہ اسمبلی توڑنے کی سمری لےکر گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دستخط کے بعد سندھ اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔

آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑ دی گئی تھی جس کے بعد اب نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے  کامران ٹیسوری آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Back to top button