بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ

 وفاقی  وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور  آزادکشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے یکم محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔دفعہ 144 کے حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ بھر میں  9 اور 10محرم کو  امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر  پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، ڈبل سواری پرپابندی کے حکم  سے خواتین، بچوں، معذور افراد  اور  بزرگوں کو استثنیٰ ہوگا۔

صوبے میں  اسلحہ ساتھ لےکر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردیےگئے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں محرم سے متعلق اجتماعات کے علاوہ ہر قسم کے جلسے جلوسوں  پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  لگژری اور غیرضروری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ختم،لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری
Back to top button