
قومی
پنجاب میں دستک ایپ ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کردیا گیا
پنجاب حکومت نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس خدمات فراہم کرنے کے لیے دستک موبائل ایپلیکیشن کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق شہری اب دستک ایپ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق متعدد خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جس سے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور عوامی سہولت میں بہتری آئے گی۔حکام نے بتایا کہ درخواست دہندگان گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ لائسنس کی میعاد ختم ہونے پر تجدید کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔لائسنس گم ہونے یا اس میں خرابی کی صورت میں ڈپلیکیٹ لائسنس اور بیرون ملک سفر کے لیے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواستیں بھی آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اشتہار















