
محترم سینئر ترین حریت پسند رہنما جناب غلام محمد صفی صاحب

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے پلوامہ ڈسٹرکٹ جیل سے جاری اخبارات کے نام اپنے ایک پیغام میں کل جماعتی حریت کانفرنس شاخ آزاد کشمیر و پاکستان کا بلامقابلہ کنوینر محترم جناب غلام محمد صفی صاحب،منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کا بلا مقابلہ انتخاب آپ کی طویل جدوجہد، مخلصانہ قیادت اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کے لیے آپ کی قربانیوں پر حریت قیادت کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ (آمین)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محبوس پیر عبدالصمد انقلابی نے بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس 1993ء میں معرض وجود میں آئی اور اج کا یہ انتخاب حریت کانفرنس کے تمام گروپوں کے اتحاد کے بعد ہوا ہے۔ محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہےکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر پر 1947 سے نا جائز اورجابرانہ طور پر قابض بھارتی حکمرانوں نے عالمی اور داخلی سطح پر اس کا فائدہ اٹھایا، اس کے باوجودکشمیری عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نصب العین کی آبیاری میں ہزاروں شہیدوں کا خون شامل ہے، آج کے دن ہم تمام شہدا کشمیرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں













