بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پرپابندی

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے علاوہ اسلحہ فروخت پرپابندی لگادی۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیارفروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کوبھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائسنس پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے خریدے گئے اسلحہ کا ہی بنے گا، پی او ایف کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے اسلحہ کا لائسنس نہیں بنے گا۔ذرائع نادرا کے مطابق لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  وزارت داخلہ کی درخواست مسترد، ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہونگے
Back to top button