بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے جولائی میں روانہ ہوگی ۔ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا ۔ تاہم اس کیمپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو ابھی بہت سی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔

سب سے پہلا مسئلہ تو یہ درپیش ہے کہ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں21 کمرے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو 40 کے قریب کمرے درکار ہیں ۔ اس لئے کیمپ کو بیک وقت لاہور اور کراچی میں میں لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

دوسرا مسئلہ تربیتی کیمپ کے لئے صوبائی حکومت سے اجازت کا ہے ۔ لاہور میں کیمپ لگائے جانے کی صورت میں حکومت پنجاب سے خصوصی اجازت درکار ہے ۔ اگر کراچی میں بھی کیمپ لگانا پڑا تو حکومت سندھ سے بھی اجازت لینا ہوگی ۔

تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کے لئے وفاقی حکومت کی خصوصی اجازت کی بھی ضرورت ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام پر امید ہیں کہ اگلے چند روز میں یہ تمام مسائل حل کر لئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے مختصر دورانیے کا ٹریننگ کیمپ لگائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بورڈ کے اعلی حکام سے مشاورت جاری ہے ۔ یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جون کے تیسرے ہفتے میں لگائے جانے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

Back to top button