بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب پولیس میں اعلی عہدوں پر تقررو تبادلے


پنجاب پولیس میں اعلی عہدوں پر تقررو تبادلے کردیے گئے، سی سی پی او لاہور کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔ پنجاب پولیس میں اعلی عہدوں پر تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اور شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح آر پی او بہاولپورمحمد زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

Back to top button