بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فیس بک اور گوگل کے ملازمین دسمبر تک گھر رہیں گے

نیویارک(ساوتھ ایشین وائر)

کورونا کی عالمی وبا کے باعث فیس بک اور گوگل نے اپنے ملازمین کو دسمبر تک گھروں سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہونے والی گوگل اور فیس بک نے جلد ہی اپنے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن کہا ہے کہ وہ گھر سے کام کرنے کے معاملے میں زیادہ لچک دکھائیں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گوگل نے شروع میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی یکم جون تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر کمپنی اب اس میں سات ماہ کا اضافہ کر رہی ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ جن ملازمین کو دفتر واپس آنے کی ضرورت ہے وہ بہتر حفاظتی اقدامات کے ساتھ جولائی میں آسکیں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فیس بک نے کہا ہے کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی میں جو کوئی بھی گھر سے کام کر سکتا ہے وہ سال کے آخر تک ایسا کرنے کے لیے آزاد ہے۔

Leave a Reply

Back to top button