بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ جلد ہی نیا فیچر متعارف کرانے والا

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اسٹیٹس اب جلد دیگر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے جاسکیں گے۔ ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے کہ اب یہاں لگائے گئے اسٹیٹس صارفین اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کو اپنے اسٹیٹس دوسرے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی اجازت دینے کے لیےآپشنل شیئرنگ کا طریقہ کار متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک ہی اسٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر  ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

یہ فیچر آپشنل ہوگا جس کا مطلب ہے کہ صارفین چاہیں تو ایسا کرسکیں گے، یعنی یعنی صارفین کو  اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ وہ اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا واٹس ایپ اسٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے، اس بات کا کنٹرول پہلے کی طرح صارفین کے اختیار میں ہی رہے گا۔اس کا تعین صارفین اسٹیٹس کی پرائیویسی میں جاکر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیے  فیس بک صارفین کیلئے بلاول بھٹو کی جانب سے خوشخبری
Back to top button