بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا وائرس سے متعلق صحت کے ڈیٹا کے لیے ایک پورٹل بن چکا ہے، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (صباح نیوز)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس سے اموات بڑھ رہیں  لیکن لوگوں سے لمبے عرصے تک روزگار چھینا نہیں جاسکتا۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ خوشی ہے کہ قومی فیصلے مشاورت سے ہو رہے ہیں۔ زیادہ بڑے فیصلے ہو چکے ہیں اب عمل درآمد کا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کا پہیہ چلانے کے ساتھ ساتھ جانوں کا تحفظ بھی کرنا ہے، یہاں سب مل کر ایک مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی فیصلے پر قومی اتحاد کے ساتھ عمل درآمد ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں سے لمبے عرصے تک روزگار چھینا نہیں جاسکتا جبکہ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے۔

اب پورا ملک بند کرنے کے بجائے مخصوص علاقوں پر فوکس ہو گا اور نشاندہی کرنی ہے کس علاقے میں کیسز زیادہ اور وائرس پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ساڑھے 13 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 70 لیب ہیں جہاں کورونا ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نظام نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب کے 359 علا قوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا اور خیبر پختونخوا میں 177 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔  لاڑکانہ اور کوئٹہ میں بھی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پشاور میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 85 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ گذشتہ رات تک ملک بھر میں 165 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔اسد عمر نے کہا کہ ایسا موثر نظام چاہیے جس میں مریض کو صحیح  ہسپتا ل تک پہنچایا جا سکے۔ کورونا وائرس سے متعلق صحت کے ڈیٹا کے لیے ایک پورٹل بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button