بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کی یونین کونسلوں کی جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں ترمیم کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت امیدوار اب اتوار تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 16 نومبر تک کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ رواں سال 20 دسمبر کو ہوگی۔

اس ترمیم کے بعد امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button