
پاکستان، برطانیہ کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ
پاکستان اور برطانیہ نے ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق سالانہ مذاکرات میں کیا گیا۔
فریقین نے عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی۔
دونوں جانب سے افغانستان میں اور وہاں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہوں سے لاحق مسلسل خطرے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے ایک مستحکم اورمحفوظ افغانستان کی ضرورت پر زوردیا۔
برطانوی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔
فریقین نے انسداد دہشت گردی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور انھیں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔















