بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق دوستي-III اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق دوستی-III چرات میں اختتام پذیر ہو گئی۔

پاک فوج اور تاجکستان کی فوج کے درمیان مشق کا تیسرا ایڈیشن اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات میں منعقد کیا گیا۔

مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

اس کے علاوہ باہمی تربیت اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافے کی مشقیں بھی کی گئیں۔

یہ مشترکہ فوجی مشق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button