بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس آج منایا جا رہا ہے

آزاد جموں و کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس آج اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور پوری ریاست کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کا آغاز دارالحکومت مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

یومِ تاسیس 24 اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ راج سے آزادی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سادہ مگر پُروقار پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

دارالحکومت مظفرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں دن کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی، جہاں صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی قومی پرچم لہرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button