بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عوام کے تعاون سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست سے دوچار کرے گا:چیف آف ڈیفنس فورسز

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کے تعاون سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست سے دوچار کرے گا۔

انہوں نے یہ عزم کور ہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے کے دوران ظاہر کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ ہم بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے اور وہ جہاں بھی ہوں، انہیں سختی سے نشانہ بنائیں گے۔

دورے کے دوران، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کے جاری آپریشنز، سرحدی انتظام کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button